اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,197FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نگران وزیراعلیٰ کا الیکشن کے حوالے سے تگڑامؤقف

پشاور(عبدالقیوم نیازی)جسٹس(ر)دوست خان نے بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے ان سے عہدے کا حلف لیا، اسپیکر اسد قیصر، پرویز خٹک، امیر مقام سمیت سابق ایم پی ایز اور سینئر وکلانے گورنر ہاؤس میں منعقدہ حلف برادری تقریب میں شرکت کی،نگران وزیراعلیٰ کے پی کے جسٹس (ر) دوست محمد کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ مختصر لیکن میرٹ پر منتخب کی جائے گی،آئین نے جو کام دیا اسے پورا کریں گے، شفاف الیکشن کے لیے سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے، وقت پر الیکشن شفاف اور صحیح طریقے سے کرانے کی کوشش کریں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہو گی محدود دور حکومت میں عوام کو زیادہ ریلیف دیں کیونکہ سابق حکومت نے بجٹ پیش نہیں کیا اس معاملے پر قانون کے مطابق عمل کریں گے،واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک کے بعد الیکشن کمیشن نے متفقہ طور پر جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کیا ہے، جسٹس (ر)دوست محمد خان 1953 میں بنوں میں پیدا ہوئے، 17 نومبر 2011 کو پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنے اور 2014 میں سپریم کورٹ کے جج بنے۔