بھلوال:ایک ہی خاندان کے 5 افرادقتل

بھلوال(راناغلام علی)بھلوال میں فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کر دیا گیا، مرنے والوں میں میاں، بیوی اور تین بچے شامل ہیں، 22 سال کا آصف گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے بچ گیا،بھلوال کے علاقے گیارہ شمالی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے ایک ہی خان کے 5 افراد کو موت کی نیند سلادیا، جاں بحق ہونے والوں میں طفیل اس کی اہلیہ مجیدہ، بیٹا کاشف، وسیم اور بیٹی ثنا شامل ہیں جبکہ ایک بیٹا راشد زخمی ہوا، نعشوں کو سرگودھا کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،22 سال کا آصف گھر پر نہ ہونے کی وجہ سے بچ گیا، واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنا شروع کر دیئے، فوری طور پر واردات کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، ڈی پی او نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔