اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

واربرٹن۔تحریکِ انصاف نے پانسہ پلٹ دیا؟

واربرٹن(ملک عثمان سندرانہ)واربرٹن سٹی سے بڑے گروپ نے پی ٹی آئی کی حمایت کر دی۔ سینئر سیاسی رہنما تحریک انصاف ایڈووکیٹ میاں منصور شفیع ،حاجی میاں وحید احمد نارگ و دیگرمکمل پینل نے اپنی پوری برادری سمیت پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 117اور پی پی 132کے امیدوارچوہدری بلال احمد ورک اور میاں محمد عاطف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔گزشتہ روز واربرٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی پوری توانائیاں این اے 117اور پی پی 132 کی جیت کے لئے صرف کر دیں گے اور عوامی طاقت سے آئندہ الیکشن میں کامیابی پاکستان تحریک انصاف کی ہو گی۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن واربرٹن کا تحریک انصاف کی حمایت کااعلان ،میاں وحید احمد نارگ،ایڈووکیٹ میاں منصورشفیع،غلام حسین مونگہ، رانا تصور،نوید قاضی،عبدالروف قاضی اور انکے ساتھی چوہدری بلال احمد ورک کے قافلے میں شامل ہوگئے ،جسکے بعدواربرٹن شہر اور قریبی دیہی علاقوں میں حلقہ این اے 117اور پی پی 132 میں تحریک انصاف کا پلڑا بھاری نظر آرہاہے۔چوہدری بلال احمد ورک اور میاں محمد عاطف نے چندروز قبل ایڈووکیٹ میاں منصور شفیع اورحاجی وحید احمد نارگ کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی اور کئی دنوں سے رابطے جاری تھے۔بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس میں باقاعدہ حمایت کا اعلان کیا گیا۔چوہدری بلال احمد ورک نے کہاکہ وہ اپوزیشن گروپ کے مشکو ر ہیں کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دیں ،اور 25جولائی کوبھرپور طریقے سے پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالیں، میاں عاطف نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ہم فصلی لٹیروں کی طرح کامیاب ہونے کے بعد بھاگنے والے نہیں منتخب ہونے کے بعد حلقے کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا اور یہی میری زندگی کا مقصد ہے کہ میں انسانیت کی خدمت کرسکوں۔چوہدری بلال احمد ورک نے کہا ہے کہ حلقہ کی عوام کے مسائل کے حل اور علاقائی ترقی کے لئے وہ کوشاں ہیں۔ حلقہ بھر میں اپنے تینوں ادوار میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے ہیں۔ ان کا سیاست کرنے کا مقصد عوام کی خدمت ہے۔ وہ حلقہ بھر میں عوامی رابطہ مہم شروع کرکے عوام کے مسائل معلوم کررہے ہیں۔تاکہ آنے والے الیکشن سے پہلے باقی ماندہ مسائل حل کرائے جاسکیں۔
ویڈیورپورٹ میں تفصیل جانئے۔