اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,918FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آج ملک بھر میں یوم فضائیہ منایا جارہا ہے

نیوز الرٹ کے مطابق ملک بھر میں آج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے، اور اسی مناسبت سے پاکستان ائیرفورس کی جانب سے ایک نغمہ بھی جاری کیا گیا ہے۔ایئر وائس مارشل احسان رفیق نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی قبر پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پرایئروائس مارشل چوہدری احسان رفیق کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔واضح رہے کہ 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے کلیدی کردار ادا کیا تھا، اس جنگ میں پاک فضائیہ کے پائلٹ ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے پانچ طیارے گرا کر تاریخ رقم کی تھی اور دشمن کے تکبر کو پاش پاش کرتے ہوئے ان کے دانت کھٹے کردیئے تھے۔