اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم نےچاروں صوبائی وزراء کے ہمراہ اہم معاملات طے کئے

وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے دوران کہا ہے کہ وفاقی حکومت اہم ملکی معاملات میں صوبوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت کونسل کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، جس میں قومی صفائی مہم ، سیکنڈ ہینڈ ٹریکٹر کی درآمد، ایل این جی کی درآمد، پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی 2012، ورکرز ویلفیئر فنڈ اور ای او بی آئی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم کو مختلف تجاویز اور مسائل سے آگاہ کیا جب کہ وزیراعظم نے صوبائی قیادت کو اہم ملکی معاملات میں ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے شرکا کو یقین دہانی کرائی کہ ہم اٹھارویں ترمیم سے بھی آگے جانا اور صوبوں کو مزید خود مختار بنانا چاہتے ہیں، وسائل کی شفاف تقسیم اورنچلی سطح تک منتقلی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ وفاق تمام اہم قومی معاملات پر صوبوں کو ساتھ لے کر چلے گا، وفاقی و صوبائی حکومتوں میں مضبوط رابطوں سے ملک ترقی کرے گا۔