اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,113FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکا اور چین ایک بار پھر مدمقابل

امریکا اور چین نے ایک دوسرے کی اشیائے صرف پر اب تک کے سب سے زیادہ شرح ٹیکس عائد کر دیئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے چین کی 2 سو بلین ڈالر کی درآمدی اشیاء پر 10 فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے۔ جن اشیاء پر نئے ٹیکس کی چھری چلائی گئی ہیں اُن میں کھانے پینے کی اشیاء سے لے کر بیس بال کے دستانے، نیٹ ورک راؤٹرز اور صنعتی پارٹس بھی شامل ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام پر چین نے بھی محض چند گھنٹوں بعد ہی 60 بلین ڈالر کی امریکی درآمدی اشیاء پر 5 سے 10 فیصد تک ٹیکس عائد کردیا ہے۔ چین نے اس بار جن اشیاء کو ٹیکس عائد کرنے کے لیے چُنا ہے اُن میں گوشت، کیمیکل،ملبوسات اور گاڑیوں کے پارٹس شامل ہیں۔واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورِ صدارت کے آغاز میں امریکی تجارتی پالیسی کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دیتے ہوئے معاشی جنگ کو پسندیدہ امر کہا تھا۔ امریکا نے چین کی کئی مصنوعات پر ٹیکس عائد کردیا تھا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی کشیدگی کا آغاز ہو گیا تھا۔