اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,378FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بلاول نےاہم ترین معاملہ ہاتھ میں لےلیا

اسلام آباد(محمدجابر)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ بینظیر بھٹو کے قتل کیس میں درخواست دائر کرنے کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں،بینظیر بھٹو شہادت کیس میں ملزم پولیس افسران کی ضمانت منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت آج (جمعہ کو ) سپریم کورٹ میں ہوگی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں ، وہ ملزمان کی بریت کے خلاف درخواست دائر کریں گے،ہائیکورٹ کی جانب سے بینظیر بھٹو قتل کیس میں گرفتار سی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد کی ضمانت منظور کی گئی تھی ، سانحہ لیاقت باغ کے شہید کارکن کی اہلیہ رشیدہ بی بی نے ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا تھا،واضح رہے کہ 31 اگست 2017 کو راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے مقدمہ قتل کے فیصلے میں زیر حراست پانچ مرکزی ملزمان کو بری کرتے ہوئے دو پولیس افسران کو مجرمانہ غفلت برتنے پر 17 برس قید اور جرمانے کی سزاسنائی تھی، عدالت نےاس وقت کےملک کے فوجی سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف کو بھی اس مقدمے میں اشتہاری قرار دیاتھا، فیصلہ سناتے ہوئے جج نے پانچ ملزمان اعتزاز شاہ، شیر زمان، حسنین گل، رفاقت حسین اور قاری عبدالرشید کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا تھا جبکہ سابق ڈی آئی جی سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، ان افسران کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 119 کے تحت دس، دس سال جبکہ 201 کے تحت سات سات سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر انہیں مزید چھ چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔