اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,302FansLike
9,999FollowersFollow
568,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سانحہ اے پی ایس:تحقیقات کیلئے کمیشن قائم

اسلام آباد(محمدجابر)سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کر دیا، کمیشن 6 ہفتوں میں رپورٹ دے گا، کمیشن ہائیکورٹ کے سینیئر جج کی سربراہی میں کام کرے گا،چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نےاےپی ایس پشاور حملہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سانحہ کی تحقیقات کےعلاوہ ورثا کی داد رسی بھی کی جائے، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے متاثرہ ماؤں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اپنی بہنوں سے معافی چاہتا ہوں، زبانی حکم پہلے دیا تھا لیکن فائل پر آرڈر نہیں کرسکا، پشاور سماعت کے موقع پر بنچ ٹوٹنے سے ایسی صورتحال پیدا ہوئی، دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انصاف کے تقاضے پورے کیےجائیں گے،واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو دہشتگردوں نے آرمی پبلک سکول پشاور میں حملہ کر کے 150 افراد سمیت 132 طالب علم شہید کر دیئے تھے جن کی عمریں 8 سے 18 برس کے درمیان تھی۔