اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈی سی او سیالکوٹ کا گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کے ٹراما سنٹر کا اچانک دورہ

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے گذشتہ روز اچانک گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کے ٹراما سنٹر کا دورہ کیا اور ڈیوٹی ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری چیک کی اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر خالد فیض اورایس ڈبلیو ایم او ڈاکٹر نیلم طارق بھی موجود تھی۔ ڈی سی او نے مختلف روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے والے افراد کی ایمرجینسی میں عیادت کی اور ان کو دی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ ایم ایس نے ڈی سی او کو بتایا کہ ایمرجینسی تمام طبی سہولتیں مفت فراہم کی جارہی ہیں ۔ بعد ازاں ڈی سی او نے اراضی سہولت سنٹر جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ کا بھی دورہ کیااور وہاں پر ملکیتی و غیر ملکیتی اراضی کے فرد کے اجراء کیلئے آئے ہوئے سائلین کے مسائل دریافت کئے ۔ ڈی سی او نے انچارج ایل آر آئی ایم ایس سنٹر سیالکوٹ کو ہدایت کی کہ فرد کے اجراء کیلئے آئے ہوئے سائلین کو جلد از جلدفارغ کرنے کی کوشش کی جائے اور کیومینجمنٹ سسٹم سے ٹوکن کے اجراء کیلئے بننے والے قطار کے اوپر سائبان کا بندوبست کیا جائے ۔ بعد ازاں ڈی سی او نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پسرور کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی مزاج پرسی کی اورٹی ایچ کیو ہسپتال پسرورمیں ملنے والی طبی سہولیات کے معیار کے بارے میں دریافت کیا۔ دریں اثناں ڈی سی او نے رمضان بازار پسرور اور چونڈہ کے بھی دورے کئے ۔ ڈی سی او نے مارکیٹ کمیٹی پسرور کے سیکرٹری تنبیہ کی کہ فیئرپرائس شاپس پر صرف معیاری اشیائے رکھی جائیں اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔