پنڈی بھٹیاں کے دو وکلاء کا بہیمانہ قتل, حکومت کی گڈگورننس کا پول کھل گیا،وکلاء برائے انسانی حقوق پاکستان

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)وکلاء برائے انسانی حقوق پاکستان کے چیئرمین لالہ مبشر بٹ ایڈووکیٹ، وائس چیئرمین وسیم اقبال مہر ، عمران سہیل تارڑ،سید مزمل حسین شاہ،چوہدری محمد یوسف، میاں غلام فاروق ، سید حبیب الحسن صدیق ،رانا محمد نعیم جاوید،ملک حسنین طارق ،میاں یحییٰ اویس ، شبیر الحسن چوہدری اور سید افتخار حسین بخاری ایڈووکیٹس نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں گزشتہ دوروز میں گوجرانوالہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے دو دکلاء چوہدری ساجد حسین ایڈووکیٹ آف گجرات اور حسنین ندیم بھٹی ایڈووکیٹ آف پنڈی بھٹیاں کے بہیمانہ قتل پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو وکلاء کے قتل نے ملک میں حکومت کی گڈگورننس کا پول کھول دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ آئے روز وکلاء پر قاتلانہ حملے موجودہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں جو حکومت کے لیے لمحہ فکریہ سے کم نہ ہے حقیقت تو یہ ہے کہ اس وقت ملک میں جمہوریت وکلاء برادری اور صحافی برادری کی بے پناہ قربانیوں کا ثمرہے ۔آخرمیں انہوں نے حکومت سے گزشتہ دوروز میں گوجرانوالہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے دو وکلاء کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔