اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,751FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وہ ایک سنگین بیماری جس سے تمباکو نوشی آپ کو محفوظ رکھتی ہے، سگریٹ کا واحد فائدہ سامنے آگیا

نیویارک(ہیلتھ ڈیسک) اگر کوئی شخص اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے سگریٹ نوشی ترک کرتا ہے تو بلاشبہ اس سے اچھی کوئی بات نہیں ہو سکتی مگر سائنسدانوں نے اب سگریٹ کا ایک ایسا فائدہ بتا دیا ہے جو آپ کے سگریٹ نوشی ترک کرنے کے عزم کو متزلزل کر سکتا ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ”تمباکومیں موجود نکوٹین انسان کو دماغی خلفشار کے مرض پارکنسنز(Parkinson’s) سے بچاتی ہے اس لیے جتنے زیادہ لوگ سگریٹ ترک کریں گے پرکنسنز کے مریضوں کی تعداد میں اتنا ہی اضافہ ہو گا۔“اخبار کے مطابق پرکنسنز نامی بیماری میں انسان کے اعصابی نظام میں بگاڑ آ جاتا ہے جس کے نتیجے میں انسان کے اعضاءمیں رعشہ آ جاتا ہے، پٹھے سخت ہو جاتے ہیں اور وہ ڈپریشن جیسی دیگر نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے۔ گزشتہ ماہ انتقال کرنے والے عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی بھی اس بیماری میں مبتلا تھے۔ تاہم نکوٹین کے اس فائدے کے باوجود ماہرین کا کہنا ہے کہ سگریٹ نوشی کا ترک کردینا ہی انسان کے لیے بہتر ہے کیونکہ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ اموات سگریٹ نوشی کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق میو کلینک(Mayo Clinic)کے ڈاکٹر والٹر روکا(Walter Rocca)کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم نے 1976ءسے 2005ءکے درمیان پارکنسنز کے مرض میں مبتلا ہونے والے افراد کے طبی ریکارڈ اور ان کی روزمرہ کی عادات کا تجزیہ کیا۔ اس دوران ان پر منکشف ہوا کہ ان 30سالوں میں اس مرض کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔جب انہوں نے اس کی وجوہات جاننے کی کوشش کی تو سگریٹ نوشی اس کی بڑی وجہ ثابت ہوئی۔ اس عرصے کے دوران حکومت کی طرف سے سگریٹ نوشی ترک کرنے کی بھرپور مہم چلائی گئی تھی جس کے زیراثر کافی تعداد میں لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کی۔ اس سے پارکنسنز کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا۔