اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,871FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گجرات ،تھانہ ٹانڈہ: دوہرے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ مجرم واصف وڑائچ کو سزائے موت، 2 اشتہاری،11 بری

گجرات (اعجاز شاکر سے)تھانہ ٹانڈہ دوہرے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا مجرم واصف وڑائچ کو سزائے موت پانچ لاکھ جرمانہ دو ملزمان اشتہاری گیارہ کو بری کر دیا گیا دو جولائی 2014 کو کسوکی کے مقام پر شاملاٹ اراضی پر قبضہ کے لیے لکھنوال نوما گروپ اور بھاگووال کے بگا بٹ گروپ میں لڑائی کے دوران شہباز عرف بگا بٹ اور شہروز قتل ہوئے جن کے قتل کا مجرم واصف وڑائچ اس کے دو بھائیوں اور والد سمیت چودہ افراد کے خلاف درج ہوا ایڈیشنل سیشن جج محمد جمیل نے فیصلہ سناتے ہوئے مجرم واصف کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سناتے ہوئے پانچ لاکھ جرمانہ بھی کیا مقدمہ میں ملوث ملزم وحید اور علی رضا کو اشتہاری قرار دے دیا اور مقدمہ میں نامزد ملزمان مجرم واصف کے والد غضنفر سمیت چیئرمین نعمان سرفراز، توصیف حیدر، کرنل علی اکبر، سابق انسپکٹر اعجاز سمیت گیارہ ملزمان کو بری کر دیا یاد رہے کہ دوران سماعت دونوں گروپ متعدد بار احاطہ عدالت میں بھی گھتم گتھا ہوتے رہے عدالتی فیصلہ کے بعد دونوں گروپوں کو پولیس کی کڑی نگرانی میں ان گھروں تک پہنچایا گیا