اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

875,871FansLike
9,998FollowersFollow
568,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سیروسیاحت سے جینے کے امکانات میں اضافہ۔۔

نیویارک: اگر آپ شہر یا قدرتی مناظر دیکھنے کے عادی ہیں تو دن میں 5 سے 6 کلو میٹر یا 10 ہزار قدم چل لیتے ہوں گے، اس عادت کو سیر و سیاحت اور دیگر سرگرمیوں جیسے مقاصد کیلئے استعمال کرنے سے آپ اپنی صحت کو بہت فائدہ پہنچا سکتے ہیں1948 میں امریکہ کے شہر فری منگھم میں اس موضوع پر سروے کیا گیا اور 20 سال بعد دوبارہ ان خواتین سے رابطہ کیا۔ چھ سال میں ایک بار سیر و تفریح کرنے والی خواتین میں سال میں دو بار سیر و تفریح کرنے والی خواتین کے مقابلے میں قلبی امراض اور دل کا دورہ پڑنے کے امکانات آٹھ گنا زیادہ تھے۔ایک دوسری تحقیق میں نیویارک سٹیٹ یونیورسٹی کے محققین نے ایسے 12 ہزار مردوں کا نو سال تک مطالعہ کیا جن کے دل کو خون پہنچانے والی شریان کے مرض میں مبتلا کا ہونے کا شدید خطرہ لاحق تھا۔ سالانہ سیر و سیاحت نہ کرنے والے مردوں میں دل کے دورہ پڑنے سے موت کے خدشات 32 فیصد زیادہ نکلے۔ اگر سیرو سیاحت آپ کے ذہنی دباؤ کو کم کرتی ہے تو آپ کے زیادہ دنوں تک جینے کے امکانات بھی زیادہ ہوجاتے ہیں۔