اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سیالکوٹ: پیرس اور بارسلونا میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشگوار خبر۔۔۔۔

سیالکوٹ (عدیل ولی سے)سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پیرس اور بارسلونا کے لئے قومی ائیرلائن کی پروازیں شروع کر دی گئی۔پہلی پرواز بارسلونا سے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی جس کا استقبال وفاقی وزیر ایوی ایشن میاں محمد سومرو نے کیا ۔افتتاحی پرواز پر تین سو مسافر سوار تھے جبکہ سیالکوٹ سے پہلی پرواز PK769 سیالکوٹ سے پیرس اور بارسلونا کے لئے روانہ ہو گئی۔ پی آئی اے نے 30 نومبر 2007 کو سیالکوٹ سے اندرون ملک پروازوں کا آغاز کیا اور 22 فروری 2008 کو پہلی بین الاقوامی پرواز کویت کے لئے شروع کر کے گلف ممالک سے سیالکوٹ کا براہ راست رابطہ قائم کرایا جبکہ 13 نومبر 2009 کو سیالکوٹ ائیرپورٹ سے حج پروازوں کا آغاز کیا تھا۔