اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سمبڑیال :نہر سے ملنے نعش کا معمہ حل

سمبڑیال(بائوظہیر الدین بابر ڈھلو )تھانہ سمبڑیال کی حدود ملکھانوالہ سے ملنے والی نعش کا آخر کار پتہ چل ہی گیا۔مقتول سیالکوٹ کا رہائشی نکلا۔تفصیلات کیمطابق مقتول کی شناخت فیصل علی کے نام سے ہوگئی ہے جو کہ سیالکوٹ ڈپٹی باغ کا رہائشی ہے فیصل علی ولد افضل خان دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور بچوں کو ٹیوشن پڑھا کے گزر بسر کر رہا تھا مقتول ایک روز قبل گھر سے کسی کام کے سلسلے میں نکلا جس کے بعد وہ گھر واپس نہ پہنچا جس کے پیش نظر مقتول کی والدہ نے تھانہ کوتوالی میں گمشدگی کی درخواست بھی جمع کروائی لیکن اگلے ہی روز اہل خانہ کو فیصل علی کے قتل کی اطلاع مل گئی ۔۔ فیصل علی ایک سال کا تھا جب اسکے والد فوت ہوگئے تھے ماں نے بمشکل سب بچوں کو پڑھا لکھا کر اس مقام تک پہنچایا لیکن اسے کچھ دیکھنا نصیب نہ ہوا ۔ والدہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک میرے بیٹے کا موبائل آن ہے اور اس سے مجھے تاوان دینے کے بارے کہا جا رہا ہے۔لیکن پولیس ملزمان کو پکڑنے میں بالکل ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ والدہ کی آہو پکار چیخ چیخ کر یہ کہ رہی تھی کہ میرے بیٹے کا کیا قصور تھا اسے کیوں مارا گیا۔جبکہ باقی خاندان کے لوگوں کا کہنا تھا کہ ہمیں انصاف چاہئے بس اور کچھ نہیں۔