اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کوٹ کا نچلا بٹن نہ لگانے کی دلچسپ وجہ؟ ؟

کیا آپ کو معلوم ہے کہ جب آپ تھری پیس سوٹ کا کوٹ پہنتے ہیں تو کبھی بھی اس کے تین یا دو بٹنوں میں سے نچلا بٹن نہیں لگاتے۔جی ہاں واقعی یہ بہت پرانی روایت ہے اور کوٹ کے تین بٹنوں میں سے اوپر والا کبھی کبھار لگایا جاسکتا ہے، درمیان والا ہمیشہ جبکہ نیچے والا کبھی نہیں، جبکہ اگر کوٹ میں دو ہی بٹن ہو تو صرف اوپر والا ہی لگایا جاتا ہے۔اور اس اصول کا اطلاق ویسٹ کوٹ پر بھی ہوتا ہے۔اگر نیچے والا بٹن لگانا نہیں ہوتا تو کوٹ پر موجود کیوں ہوتا ہے؟ اس پرانی روایت کی وجہ انتہائی دلچسپ ہے۔تو اس کا جواب ایک انتہائی موٹے بادشاہ کنگ ایڈورڈ ہفتم کے دور میں ملتا ہے۔1901 سے1910  تک برطانیہ پر حکومت کرنے والے اس بادشاہ کی وجہ سے کوٹ پہننے کا یہ فیشن سامنے آیا۔جب ایڈورڈ ہفتم ولی عہد تھے اور سفر کے دوران سوٹ پہنتے تھے تو ان کا موٹاپا ویسٹ کوٹ کا نچلا بٹن لگانے کی اجازت نہیں دیتا تھااسی طرح وہ کبھی کبھار کوٹ کا اوپری بٹن اس لیے لگاتے تاکہ عام لوگوں جیسے نظر آئیں جبکہ درمیان کا بٹن ہمیشہ لگانے کی وجہ کوٹ کو تحفظ دینا تھا۔ویسے آج کل دو بٹن والے کوٹ زیادہ استعمال کیے جاتے ہیں اور ان پر بھی اسی روایت کا اطلاق ہوتا ہے۔