اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,042FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سیالکوٹ میں محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائی

سیالکوٹ (عدیل ولی)محکمہ اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے اسپیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے محکمہ مال پسرور کے رجسٹری محرر وقاص کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، رجسٹری محرر وقاص نے بوڑیکے کے رہائشی صفران علی سے رجسٹری کرنے کی مد میں 75 ہزار روپے رشوت مانگی تو شہری نے اینٹی کرپشن حکام کو آگاہ کیا ،جس پر سرکل آفیسر خرم شہزاد چیمہ نے اسپیشل مجسٹریٹ اور ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پسرور میں تعینات محکمہ مال کے رجسٹری محرر کو رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لئے، ملزم کے خلاف شہری سے رشوت لینے سمیت ہراساں کرنے ، بلیک میل اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی