اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,950FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جہلم میں کرکٹ میچ کے دورآن بلے چل گئے، نوجوان ہلاک

جہلم (نجف شہزاد )کرکٹ کا جنون ملک دنیا بھر کی طرح ملک پاکستان کے شہر جہلم میں بھی سر چڑھ کر بولنے لگا ،چوٹالہ میں خونی کرکٹ میچ کے دورآن بلے چل گئے، بلا سر پر لگنے سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا ۔زخمی ہونے والے عرفان کو ساتھی کھلاڑی وقار نے سر پر بلا مار کر زخمی کیا ۔زخمی کھلاڑی عرفان کو تشویشناک حالت میں جہلم سے راولپنڈی ریفر کیاگیا جہاںعرفان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا لواحقین غم سے نڈھال ۔پولیس نے ملزم کے خلاف 324 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جو اب 302 میں کنورٹ ہو گیا ہے ملزم پہلے سے گرفتار ہے ،جانبحق ہونے والے عرفان کی لاش راولپنڈی سے ڈی ایچ کیو جہلم منتقل کر دی گئی ہے جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی جائے گی