گجرات: کڈنی سنٹر میں 7ڈائلسز مشینیں کا افتتاح فروری کے پہلے ہفتے میں ہو گا۔ صدر میاں محمداعجاز۔۔!

گجرات(محمود اختر محمود سے)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزا د کی صدارت میں کڈنی سنٹر گجرات کے بورڈ آف گورنر کا اجلاس منعقدہوا۔ جس میں بورڈ آف گورنرز کے ممبرا ن نے شرکت کی۔ صد ر میاں محمد اعجاز نے سالانہ کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈالر کی قیمت اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے 6 ماہ کے لئے 80 فیصد ادویات رعایتی نرخوں پر خرید ی گئی ہیں۔میاں محمد اعجاز نے ممبران کو بتایا کہ 7 ڈائلسز مشینیں آچکی ہیں او ر ان کے لئے سٹاف کو بھی ٹریننگ دی جا چکی ہے ۔ انشاء اللہ فروری کے پہلے ہفتے میں اس کا افتتاح کیا جائے گا۔ چوہدری اظہر حسین نے کہا کہ کڈنی سنٹر گجرات میں دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے اور گجرات کے بزنس مینز اور مخیر حضرات اپنے صدقہ و زکوٰۃ سمیت زیادہ سے زیادہ عطیات کڈنی سنٹر کو دیں۔ اس موقع پر حاجی محمد الیاس، جاوید بٹ، ا ی ڈی او فنانس چوہدری اصغر، چوہدری محمد نواز ریحانیہ، ساجد راٹھور، عاصم مشتاق بٹ، ڈاکٹر طاہر عباس گوندل بھی موجود تھے۔