گجرات: پڑوسیوں نے معمولی جھگڑے کی بناپر شوکت سلطان کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

گجرات(محمد توصیف سے)تھانہ دولت نگر کی حدود پھرا کٹھانہ کے رہائشی شوکت سلطان کو معمولی جھگڑے کی پاداش میں پڑوسیوں نے سر میں ڈنڈے مار کر قتل کردیا۔ایف آئی آر کے مطابق مقتول شوکت سلطان کو بیٹا گیند سے کھیل رہا تھا جو غلطی سے پڑوسیوں کی چھت پر چلا گیا ، بچہ گیند لینے گیا تو پڑوسیوں نے بچے گالم گلوچ کرتے ہوئے تھپڑ دے مارے۔۔اسی اثناء میں مقتول شوکت سلطان نے شور سن کر چھت پر چلا گیا اور بچے کو مارنے کی وجہ پوچھی تو ملزمان محسن، عبداللہ اور شہباز عرف پیران نے طیش میں آکر سلطان شوکت کو دھر لیا اور سر میں ڈنڈے مار کر شدید زخمی کردیا۔شوکت سلطان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں تاب نہ لاتےہوئے دم توڑ گیا۔پولیس تھانہ دولت نگر نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔