کیلیگرافی کی ماہر سونیا نےقومی ترانے سے عمران خان کی تصویر بنا دی۔۔۔وزیراعظم بھی دیکھ کر حیران۔۔۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی اسلامی کیلیگرافی کی ماہر مس سونیا کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات مس سونیا نے ملاقات کے دوران وزیر اعظم کو کیلیگرافی کا فن پارہ پیش کیا ۔ فن پارے میں انہوں نے وزیر اعظم کی تصویر پیش کی جس میں قومی ترانہ درج ہےکیلی گرافی میں مس سونیا کی مہارت سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی۔ سوشل میڈیا کے توسط سے ہی انہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی درخواست کی تھی، ۔ وہ اس ملاقات کے لیے خصوصی طور پر قطر سے پاکستان آئی ہیں۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران انکا کہنا تھا کہ آپ کی سیاسی جدوجہد اور وژن سے متاثر ہوں ۔ نئے پاکستان کے امیج کو عالمی طور پر اجاگر کرنے کے لیے ہر کوشش کے لیے تیار ہوں۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے انکی پاکستان سے محبت اور کیلی گرافی کی ہارت پر خوب سراہا۔۔۔

محمد جابر۔۔۔ نیوز الرٹ۔۔۔ اسلام آباد

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

39 − 30 =