منڈی بہاؤالدین: سوئی گیس کے بلوں نے مزدوروں کی چیخیں نکال دیں،دیہاڑی دار طبقہ کا شدید احتجاج

منڈی بہاؤالدین(خرم شہزاد سے)5ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تبدیلی کے دعوے شوشل میڈیا تک ہی محدود رہے۔اصل تبدیلی منڈی بہاؤالدین میں محکمہ سوئی گیس کے بل کی شکل میں سامنے آ گئی.دیہاڑی دار طبقہ کے گھروں میں 36ہزار سے لے کر 40ہزار روپے کا بل آگیاتو مزدوروں کی چیخیں نکل گئیں۔گیس کی عدم دستیابی کے باعث چولہے تو پہلے ہی ٹھنڈے ہیں اوپر سے اوورچارج بل نے نہلے پے دہلا کردیا۔شہریوں نے سوئی گیس آفس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ تعلیم، صحت اور دیگر گھریلو اخراجات پورے کریں یا اوورچارج بل جمع کرائیں۔مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ تبدیلی کے کھوکھلے نعرے لگانے کی بجائے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جائے۔