اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,972FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی۔ مکی آرتھر

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ  جنوبی افریقہ میں کبھی کوئی ایشیائی ٹیم ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی،سرفراز نے بہت سے مواقع پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ساڑھے 4 ماہ مسلسل کرکٹ کھیلی، ٹیسٹ فارمیٹ میں ابھی بہتری کی ضرورت ہے،پی ایس ایل ایک بہترین ایونٹ ہے، جس سے بہت سے اچھے کھلاڑی قومی ٹیم کو مل رہے ہیں ۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ جنوبی افرفقہ میں بیٹنگ کرنا مشکل ہوتی ہے، بابر اعظم نے ہر فارمیٹ میں خود کو منوایا، ورلڈ کپ کے لیے کمبی نیشن بنا رہے ہیں، اس حوالے سے چیف سلیکٹر کے ساتھ مشاورت میں ہیں،ورلڈ کپ کے بارے میں انضمام الحق اور میں بہت سے معاملات پر متفق ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں مائنڈ بنائیں گے کہ کیسے ورلڈکپ میں جانا ہے، انگلینڈ کے خلاف سیریز والے 15 کھلاڑی ہی ورلڈ کپ میں جائیں گے۔مکی آرتھر نے کہا کہ سرفراز احمد کے معاملے میں پی سی بی نے میرے ساتھ مکمل مشاورت کی،سرفراز سے جو ہوا وہ غلط تھا، انہوں نے معافی مانگی اور انہیں سزا بھی مل گئی، اب آگے بڑھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کی بیٹنگ پر بہت محنت کی جا رہی ہے،میں ان کی فارم سے پریشان نہیں ہوں، وہ باصلاحیت کرکٹر ہیں،ساڑھے 4 ماہ سرفراز نے اچھی کیپنگ کی۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے یہ بھی کہا کہ ڈریسنگ روم میں جو ہوتا ہے ڈریسنگ روم میں ہی رہنا چاہیے، میرا کہنا بہتری کے لیے ہوتا ہے۔