اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

برفانی خطے آرکٹک میں دنیا کی سب سے عمر رسیدہ شارک اپنے ساتھ بحری دنیا کے کئی راز لیے غوطہ زن

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق گرین لینڈ میں 512 سالہ شارک پائی گئی ہے، 1505 میں جنم لینے والی شارک ریڑھ کی ہڈی رکھنے والے جانوروں میں سب سے عمر رسیدہ ہے۔ اسے  گرین لینڈ شارک کہا جاتا ہے۔اس شارک کی لمبائی 18 فٹ اور وزن ایک ٹن ہے، کیوں کہ شارک کی اس قسم کی جسامت سال میں صرف 1 سینٹی میٹر بڑھتی ہے اس لیے محققین کے لیے ان کی عمر کا اندازہ لگانا ناممکن نہیں۔ یہ شارک بلوغت کی عمر کو پہنچنے میں طویل عرصہ لگاتی ہیں۔س ائنسی ماہرین ان شارکوں کو زندہ ٹائم کیپسول کا نام دیتے ہیں جن کے مطالعے سے بحری اور بری زندگی کے ارتقائی مراحل کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔ گرین لینڈ سے 512 سالہ شارک کے ملنے نے سائنس دانوں کو حیران کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر عمر رسیدہ شارک کو دادی شارک کہا جا رہا ہے اور صارفین نے تصاویر کو پسند کیا ہے۔