اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,656FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

کتے کا قتل۔۔ انوکھی رپورٹ درج

محلہ شاہ فیصل گیٹ میں پالتو کتے کی مالکن نگہت یاسمین نےتھانہ اے ڈویژن میںمقدمہ درج کرادیا ہے جس میں مدعیہ نے الزام لگایا کہ کہ ملزمان ملک کاشف، ملک ندیم اور ملک سلیم نے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ رات کے اندھیرے میں اس کے رشین نسل پالتو کتے کو آہنی راڈ اور خنجر کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے جسے وہ زخمی حالت میں ہسپتال لے کر گئی جہاں اس کی سرجری کی گئی لیکن دو روز بعد اس کا کتا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس تھانہ اے ڈویژن نے مدعیہ کی رپورٹ پر تین نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف دفعہ 429 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکےچھاپے مار ٹیمیں تشکیل دیدیں ہیں۔
سید عابد علی۔۔۔ نیوز الرٹ۔۔۔گجرات