اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,977FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پریس کلب کے انتخابات شفاف اور غیرجانبداربنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے

منڈی بہاؤالدین پریس کلب کا اجلاس ہیون ویو میرج ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت صدر پریس کلب امجد حسین چشتی نے کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اجلاس کی کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے سیکریٹری جنرل پریس کلب سید مظاہرحسین زیدی نے گذشتہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمدکے حوالے سے ہاوس کو بریفنگ دی۔ممبرسازی کمیٹی نے بھی اجلاس میں ممبرسازی کے حوالے اب تک کی کارکردگی کے بارے میں بتایا۔امجدحسین چشتی،محمد جہانگیر انصاری،محمدیونس شاہد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پریس کلب کے انتخابات 2019کو شفاف اور غیرجانبداربنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے اور الیکشن کو مثالی بنایاجائے گا۔کوئی بھی صحافی پریس کلب کا ممبربننے کا اہل ہے۔ممبرسازی شروع ہے تمام صحافی اپنے ادارے کے کارڈ،شناختی کارڈ اور دو تصاویرکے ساتھ ممبرسازی کمیٹی کو درخواست دے سکتاہے۔ممبرسازی کے لیے اوپن فورم رکھاگیاہے۔ذاتی پسند نا پسند اور گروپ بندیوں سے بالاترہوکر صحافیوں کو پریس کلب کا حصہ بنایاجائے گا۔اجلاس میں ممبرسازی کمیٹی کو 8دن کا مزید ٹائم دیاگیاہے کہ وہ ممبرسازی کو مکمل کرکے ہاوس کے سامنے پیش کرے۔سینئر صحافی میاں محمد فیاض کی جانب سے اجلاس کے شرکاء کو فش پارٹی دی۔رضوان خان نیازی،طلعت محمود،عثمان علی رانجھا،ضیاءاللہ گوندل،اشرف گوندل ،حاجی آفتاب،عظمت شہزاد کھوکھر،شہزاد حسن ،خرم شہزاد،معین الحق،حفیظ سبزواری،اسد زیدی،امجد بھٹی سمیت الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا کے نمائندگان کی کثیرتعداد میں اجلاس میں شرکت کی۔