گھر والوں سے چھپانے کیلئے ماسک پہن کر انعامی رقم کی وصولی

کنگسٹن:۔جمیکا میں 15 لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیتنے والا شخص گھر والوں سے پیسے چھپانے کیلئے انوکھا ماسک پہن کر انعامی رقم لینے پہنچ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمیکا کے دارالحکومت کنگسٹن کے رہائشی شخص کیمپ بیل نے15 لاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیت لی لیکن 54 روز تک لاٹری کمپنی سے کوئی رابطہ نہیں کیا تاکہ اہل خانہ کو اس بات کا علم نہ ہوسکے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کیمپ بیل (جھوٹا نام) نامی شخص 5 فروری کو لاٹری میں جیتی گئی رقم وصول کرنے پہنچا تو سپر لوٹو کمپنی کی انتظامیہ یہ دکھ کر حیران رہ گئی کہ کیمپ بیل نے 1996 میں ریلیز ہونے والی ڈراؤنی فلم ’’سکریم‘‘ کا ماسک پہنا ہوا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ مجھے پیسوں سے محبت ہیں اور میں ان پیسوں کو گھر والوں سے بھی دور رکھنا چاہتا ہوں۔