گجرات: ڈی جی پی آر کا گجرات پریس کلب کا دورہ، صحافیوں کو لاہور آنے کی دعوت۔۔۔ؓۙ۠۠۠ۙ

گجرات(عابد علی شاہ سے) ڈائریکٹر جنرل شعبہ تعلقات عامہ کا گجرات پریس کلب کا دورہ گجرات پریس کلپ پہنچنے پر صدر پریس کلب راجہ تیمور طارق سمیت سینئر صحافیوں میر طفیل، یونس ساقی،عبدالستار مرزا، نوید حسین شاہ نے پرتپاک استقبال کیا. انکے ہمراہ سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سید زاھد ہما بھی تھے.تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک کیا گیا. سینئر صحافیوں نے خطابات کیے . صدر پریس کلب راجہ تیمور طارق نے گجرات پریس کلب کی تاریخ کے حوالے سے بریف کیا. سینئر صحافی یونس ساقی نے صحافیوں کو پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈائریکٹر جنرل ڈی جی پی آر امجد حسین بھٹی نے گجرات پریس کلب سے تجاویز مانگ لیں اور اپنی تقریر میں کہا کہ گجرات کے صحافی صحافت میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں گجرات واحد ضلع ہے جہاں ہمیشہ سے ہمیشہ مثبت صحافت ہوئی ہے اور کبھی بھی کوئی شکایت نہیں آئی انکا مذید کہنا تھا کہ صحافیوں کی فلاح کیلئے محکمہ کے پاس فنڈز موجود ہیں. جو کہ صحافیوں کے میڈیکل اور بچوں کی شادیوں کیلئے دیے جا سکتے ہیں انہوں نے گجرات پریس کلپ کے وفد کو لاہور آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سی ایم پنجاب اور گورنر پنجاب سے ملاقات کرائی جائے گی اور مذید کہا کہ گجرات پریس کلب ممبران کی ٹریننگ ورکشاپس کا بھی باقاعدہ آغاز کیا جائے گا. تاکہ صحافیوں کی صلاحیتوں میں نکھار آئے جس پر صحافیوں نے خوشی کا اظہار کیا.آخر میں سینئر صحافیوں کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ڈی جی پی آر کو یادگاری سوینیئر پیش کیا گیا