اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,592FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کڑے وقتوں میں دشمنوں کی صف پر حملہ کرنا جارحیت نہیں، سلامتی ہے

سلامتی

سلامتی کی خاطر افواج پاکستان کے روشن چہرے جو وطن کی حرمت پر قربان ہوئے سلام اس دھرتی کے عظیم سپوتوں کے نام۔

یہ اتنے سارے بونے
سروں کی فصل پر کھڑے
ہمالیہ کی بلندیوں پر کیوں نظریں جمائے ہیں
یہ کیوں بے خبر ہیں
کہ بلندی اعلی ظرفی اور جرات کی متقاضی ہے
یہ بے سمت آوازیں تو صرف ایک شور ہے
اور اب کہ گیڈر بھی دھاڑنے لگ پڑے ہیں
مگر اے ہمالیہ کی گود میں پلنے والے
میرے وطن کے غیور بیٹوں
جب تمہارے گھروں کو بھیڑیے خون سے نہلا دیں
تو اس وقت سے بہت آگے بڑھنا
کہ کڑے وقتوں میں دشمنوں کی صف پر حملہ کرنا
جارحیت نہیں، سلامتی ہے

(طاہر محمود)