اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے کہ مادرِ وطن کی سالمیت اور دفاع کے فریضے کو بطریقِ احسن انجام دینے پر پوری قوم پاک فضائیہ پر نازاں ہے۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا۔انہوں نے اپنے دورے میں ان بیسز پر ہوا بازوں، ائیر ڈیفنس، انجئیرنگ اور سیکیورٹی پر مامور عملے سے ملاقات بھی کی۔اس موقع پر ائیر چیف نے دشمن کے خلاف حالیہ فضائی کامیابی کے دوران عملے کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔انہوں نے کہا ‘ہم خدائےِ ذوالجلال کے حضور سربسجود ہیں، جس نے ہمیں یہ طاقت دی کہ ہم اپنی قوم کی اُمیدوں پر بھرپور انداز میں پورا اتر سکے۔ایئر چیف مارشل نے مزید کہا کہ دشمن کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں مادرِ وطن کی سالمیت اور دفاع کے فریضے کو بطریقِ احسن انجام دینے پر پوری قوم پاک فضائیہ پر نازاں ہے۔انہوں نے عملے کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا، ہمیں ابھی بھی دشمن کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہو گا۔