اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کرائسٹ چرچ کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے پاکستانی سید جہاں داد کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ 50 میں سے دو شہداء خالد اور ان کے بیٹے حمزہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔شہدا کا تعلق شام سے تھا۔ نماز جنازہ میں شہریوں نےبڑی تعداد میں شرکت کی ۔حملے میں شہید ہونے والے پاکستانی سید جہاں داد کی میت ان کے لواحقین کے حوالے کردی گئی جبکہ پانچ شہدا کے جسد خاکی آج ورثاء کے حوالے کیے جائیں گے۔ ورثاء کی جانب سے اپنے پیاروں کو غسل اورکفن کے بعد انہیں سردخانے منتقل کردیا جائے گا۔

سیکریٹری جنرل پاکستان ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈ عاصم مختار نے بتایا کہ اب سات پاکستانیوں کی تدفین نیوزی لینڈ میں ہوگی جبکہ دو میتیں غسل اور کفن کے بعد پاکستان روانہ کی جائیں گی، ان میں سے بھی ایک فیملی اپنے پیارے کی تدفین نیوزی لینڈ میں کرنے پر غور کر رہی ہے۔نمازہ جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ جانے والوں کو ایک گھنٹے میں ویزا فراہم کیا جارہا ہے۔

رائٹرز کے مطابق شامی باشندے خالد مصطفیٰ نے اپنے خاندان کے ہمراہ جنگ زدہ شام سے گزشتہ سال ہجرت کرکے نیوزی لینڈ میں پناہ لی تھی، وہ اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ نماز جمعہ کیلئے مسجد گئے،فائرنگ کے واقعے میں وہ اور ان کا ایک بیٹا شہید ہوگئے جبکہ ایک بیٹا زخمی ہوا ہے۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی پاکستانی ہائی کمشنر نے عیادت کی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے بتایا ہے کہ حکومت پاکستان کیطرف سے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔ ان زخمیوں کا تعلق ملائیشیاء ، فلسطین ، اردن سے ہے، زخمیوں میں شام، مصر، فجی اور بھارت کے افراد بھی شامل ہیں۔