اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,918FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مفتی تقی عثمانی پر حملےکی کچھ کڑیاں ملی ہیں

آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر کلیم امام نے کہا ہےکہ مفتی تقی عثمانی پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس حوالے سے کچھ کڑیاں ملی ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے بتایا کہ مفتی تقی عثمانی پر حملے کے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، کل کچھ کڑیاں ملی ہے جو فی الحال میڈیا سے شیئر نہیں کرسکتے، بہت جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ جلد سیف سٹی منصوبہ لایا جائے گا، ہمیں اپنے لوگوں کی خدمت کرنی ہے اور قوانین کی پاسداری کرنی ہے۔ڈاکٹر کلیم امام کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سندھ پولیس کا ایک اہل کار شہید ہوا، سندھ پولیس کے شہید اہل کاروں کی تعداد ڈھائی ہزارہے، شہید اہل کاروں کیلئے سب سے اچھا پیکج سندھ حکومت دیتی ہے۔