اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,972FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

افغانستان کی جنگ کبھی نہ ختم ہونے والی ہے،یہ مضحکہ خیزبات ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ 19 سال سے جاری لڑائی کے خاتمے کے لیے حال ہی میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔صدر ٹرمپ نے یہ بات واشنگٹن میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل ‘ینزاسٹالٹن برگ’ سے ملاقات کے دوران کہی۔صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہےجب امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد افغانستان میں قیامِ امن کو کوششوں کے لئے پاکستان میں موجود ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے افغانستان میں تنازع کے حل کے لیے بڑی پیش رفت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات اس وقت مضحکہ خیز لگتی ہے جب افغانستان کی جنگ کو کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ کہا جاتا ہے۔صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کے حل کے لئے مثبت اقدامات ہو رہے ہیں، بس ہمیں نتائج کے لئے انتظار کرنا ہو گا۔

دوسری طرف امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ پہنچ گئے، جہاں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا

وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات میں افغان امن عمل سمیت علاقائی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔امریکی نمائندہ خصوصی، افغان مفاہمتی عمل سے متعلق اب تک کی پیشرفت سے بھی آگاہ کریںگے، زلمے خلیل زاد، وزیر خارجہ شاہ محمود سمیت اعلیٰ سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریںگے۔