اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

870,544FansLike
9,992FollowersFollow
566,700FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

طالبان کا حملہ،بیس فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے مغربی صوبے بادغیس کے ایک ضلعے پر طالبان جنگجووں کے حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ضلع بالا مرغاب میں ہونے والی لڑائی میں افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان دونوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔بالا مرغاب کی ڈپٹی گورنر وارث شیرزاد نے خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کو بتایا ہے کہ حملے کا آغاز بدھ کی شب ہوا تھا جب سیکڑوں طالبان جنگجووں نے افغان فوج کی بعض چوکیوں پر دھاوا بول دیا تھا۔شہر میں جھڑپوں کا سلسلہ جمعرات کی رات تک جاری تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق لڑائی میں سرکاری سکیورٹی فورسز کے 36 اہلکار مارے جاچکے ہیں جب کہ طالبان نے کئی چوکیوں پر قبضہ کرلیا ہے۔بادغیس کے گورنر کے ترجمان جمشید شہابی نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑائی میں 30 سے زائد طالبان جنگجو بھی ہلاک ہوئے ہیں۔طالبان کے ایک ترجمان قاری یوسف احمدی نے کہا ہے کہ ان کے جنگجووں نے ضلع کے مرکزی شہر پر چار جانب سے حملہ کیا تھا اور وہ پانچ چوکیوں پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔افغان وزارتِ دفاع نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اس کی فورسز حکمتِ عملی کے تحت چوکیوں سے پسپا ہوئی ہیں تاکہ عام شہریوں کے جانی نقصان سے بچا جاسکے۔وزارتِ دفاع کے مطابق ضلعے میں طالبان کے کئی اہداف پر فضائی حملے کیے گئے ہیں۔