اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پیرس: شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ فلمی ستاروں نے کی

پیرس(زاہد مصطفی اعوان)پیرس کے نواحی علاقے ویلئیرلابیل میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کیلئے فنڈز ریزنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف فلمی اداکاروں مایا علی اور شہریار منور نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر فرانس میں مقیم پاکستانیوں نے دل کھول کر شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کیلئے عطیات دئے۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض یاسر قدیر نے ادا کئے۔ویلئیر لابیل پیرس میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کیلئے فنڈز ریزنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف فلمی اداکاروں مایا علی اور شہریار منور نے خصوصی شرکت کی جبکہ پاکستانی کمیونٹی نے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لئے بھرپور عطیات دئے۔۔شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مایا علی، شہریار منور، مشتاق جدون اور دیگر نے کہا کہ فرانس میں مقیم پاکستانیوں کا جذبہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔شوکت خانم کینسر ہسپتال پاکستان میں کینسر کے مریضوں لئے ایک امید کی کرن ہے۔ شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے ڈونیشن دینے والے بالخصوص اوورسیز پاکستانی مبارک باد کے مستحق ہیں ،تقریب میں شریک اوورسیز پاکستانیوں نے شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا۔ مایا علی اور شہریار منور فرانس کے بعد اب دیگر یورپی ممالک میں بھی شوکت خانم کینسر ہسپتال کی فنڈ ریزینگ کی تقریبات میں خصوصی شرکت کرینگے۔