اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

خدمت خلق فاؤنڈیشن کے بینک اکاؤنٹس اور دفاتر کی تحقیقات کا فیصلہ

کراچی (عباس ممتاز) انسدادہشتگردی عدالت نے اہم کیس کا بڑا فیصلہ سنا دیا۔۔۔ ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے منی لانڈرنگ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت نے ایف آئی اے کوخدمت خلق فاؤنڈیشن کے بینک اکاؤنٹس اور دفاتر کی تحقیقات کی اجازت دے دی ہے۔ ایف آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی جاچکی ہے۔ لیکن سابق سینیٹراحمد علی تفتیش میں تعاون نہیں کررہے۔ معاملہ کروڑوں کی منی لانڈرنگ سے زیادہ کا معلوم ہوتا ہے۔ متحدہ بانی و دیگر کے خلاف مقدمے کی پیش رفت رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرادی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ بانی و دیگر کے خلاف مقدمہ میں ٹھوس شواہد حاصل کر لئے گئے ہیں۔ دستاویزی شواہد کی برطانیہ سے تصدیق کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ۔ایف آئی اے نے 2017 میں کے کے ایف کے ذریعے ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف 5 لاکھ پاونڈ کی منی لانڈرنگ پر تحقیقات شروع کی تھیں۔