اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

846,774FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دنیا اعتراف کرتی ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیارمحفوظ ہیں

جاپان کے 3 روزہ دورے کے اختتام پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے میڈیا نمائندگان سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی بھی پاکستانی وزیرخارجہ کا 7 سال بعد جاپان کا پہلا دورہ ہے۔ وزیرخارجہ نے جاپانی قیادت کوپاکستان میں اقتصادی اصلاحات پربریفنگ دی جب کہ دورے کے دوران دونوں ملکوں میں تعلقات کی بحالی کےعزم کا اظہارکیا گیا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جاپان دوسری جنگ عظیم کے بعد بڑی اقتصادی طاقت بن چکا ہے، جاپان اپنی صنعت دوسرے ممالک میں منتقل کرنا چاہتا ہے، جاپانی صنعت کی چین سے پاکستان منتقلی پربات ہوئی، جاپان کواپنی صنعتیں پاکستان میں لگانے کی دعوت دی ہے۔وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جاپانی وزیرخارجہ کومنی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات سے آگاہ کیا، شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان ذمہ دارجوہری طاقت ہے، ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، دنیا اعتراف کرتی ہے کہ پاکستان کے ہتھیارمحفوظ ہیں۔وزیرخارجہ نے کہا کہ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری نہ ہونے سے زرعی آمدن متاثرہورہی ہے، جاپان 20 کروڑآبادی کی فوڈ انڈسٹری سے فائدہ اٹھائے، جاپانی قیادت سے ایف اے ٹی ایف پرتفصیلی بات چیت کے علاوہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکالنے پربات ہوئی جب کہ جاپانی قیادت سے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے پر بھی بات ہوئی۔