اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

847,684FansLike
9,979FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جنسی تشدد کے روک تھام کیلئےسلامتی کونسل میں قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی ہے، جس میں تنازعات کے دوران جنسی تشدد کے روک تھام پر زور دیا گیا ہے۔اصل قرارداد میں ‘عصمت دری اور جنسی زیادتی کا ذکر تھا، تاکہ اقدام پر امریکہ کی حمایت حاصل کی جا سکے۔ جو جملہ شامل نہ کیا گیا اس میں جنسی اور تولیدی صحت عامہ کی فراہمی کا ذکر شامل تھا۔منگل کے روز جرمنی کی جانب سے تحریر کردہ مسودہ قرارداد کے حق میں 13 جب کہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑا۔روس اور چین، جنھوں نے اس کے مقابلے میں قرارداد کا اپنا مسودہ پیش کیا تھا، ووٹنگ میں غیر حاضر رہے۔منظور کردہ قرارداد میں دنیا بھر کے تنازعات کے دوران جنسی تشدد کے واقعات کے تدارک میں ناکامی پر سلامتی کونسل نے شدید اظہار تشویش کیا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ جنسی تشدد کے واقعات میں اکثر سزا سے بریت ہو جاتی ہے، جس ضمن میں پکڑ کرنے کے حوالے سے پیش رفت سست روی کی شکار ہے۔ اور یہ کہ کچھ حالات میں یہ بریت ”باقاعدہ اور وسیع” ہو چکی ہے، ”جس بنا پر صورت حال ظلم کی انتہا کو پہنچ چکی ہے”۔قرارداد میں مظلومین کو انصاف تک رسائی یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ لیکن، مبینہ زیادتی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے تک لانے کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے ریفرنس پیش کرنے کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں۔