کراچی میں فراہمی آب کے میگا پراجیکٹ کے فورمیں تاخیر کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، ایم کیو ایم، تحریک انصاف کے جلسے نہیں جلسیاں تھی، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کے حصے کا پانی روکا جا رہا ہے۔ جس کے باعث کے فورمنصوبہ بن بھی گیا تو پانی کی مطلوبہ فراہمی ممکن نہ ہو پائے گی۔

دوسری جانب کراچی میں سیاسی گرماگرمی بھی عروج پر پہپنچ گئی۔ شہرمیں جلسوں کا موسم آگیا۔ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی یکم مئی کو جلسے کا اعلان کردیا۔ پی پی رہنماؤں وزیر بلدیات سعید غنی، مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب اور دیگرنے بلاول ہاؤس میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کی۔ پی پی رہنماؤں نے ایم کیو ایم اورتحریک انصاف پرخوب تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے جلسے نہیں جلسیاں تھیں۔  سعید غنی کہتے ہیں ایم کیو ایم نے سمجھا پی ٹی آئی ساتھ ہے جلسے میں لوگ زیادہ شریک ہونگے۔ مگرایم کیو ایم چھوٹا سا پنڈال بھی نہ بھرسکی۔  پی ٹی آئی کے جلسے کا بھی وہی حال ہوا۔

سندھ کے مشیر اطلاعات مرتضی وہاب نے کہاجب ایم کیو ایم پردباؤ پڑتا ہے تو وہ لسانیت کا نعرہ لگاتی ہے۔ عام انتخابات 2018 کے بعد سے وہ مایوسی کا شکارہیں۔ بلاول بھٹو لسانیت کی باتیں نہیں کرتے بلکہ لسانی قوتوں کو دفن کریں گے۔ پریس کانفرنس سے قبل وزیر بلدیات نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ دائود چورنگی پرجلسہ گاہ کا بھی معائنہ کیا.