اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گجرات: پنجاب حکومت اور ڈاکٹرز کمیونٹی ایک بار پھر آمنے سامنے۔۔۔

گجرات(اعجاز شاکر سے)پنجاب حکومت اور ڈاکٹرز کمیونٹی ایک بار پھر آمنے سامنے ڈاکٹرز ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف ڈٹ گئے محکمہ صحت کو ٹھیکیداری کی نذر نہیں ہونے دیں گے پی ایم اے ضلع گجرات اور پی ایم اے جہلم کا اعلان ایم ٹی آئی ایکٹ کے ممکنہ نفاذ کے خلاف ایم ایم اے گجرات و جہلم اور وائی ڈی اے کا مشترکہ اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ڈاکٹر سعود افضل نے کہا کہ اس بل کے تحت جہاں ڈاکٹروں سمیت پیرامیڈیکل سٹاف اور سرکاری ہسپتالوں کے ملازمین کو بیروزگار کرنے جا رہی ہے وہیں پر حکومت پنجاب عوام سے مفت علاج کی سہولت بھی ختم کر رہی ہے جو سراسر ظلم ہے ڈاکٹرز یہ ظلم نہیں ہونے دیں گے ڈاکٹر مقصود زاہد نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو سب سے بڑی غلام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم تو ڈاکٹر یاسمین راشد کو اپنی امیدوں کا محور تصور کرتے تھے مگر وہ سب سے بڑی غلام نکلی مگر ہم اس بل کے خلاف ہر محاذ پر جنگ کریں گے اور اس بل کو نافذ نہیں ہونے دیں گے وائی ڈی اے ضلع گجرات کے صدر ڈاکٹر احتشام الحق نے نے خطاب کیا تقریب میں ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عباس چوہدری سمیت ڈاکٹرز کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔