اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,731FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دوران پروازطیاروں کے انجن بندہونےکا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ کی سول ایوی ایشن کو آخری وارننگ

کراچی (عباس ممتاز) سندھ ہائیکورٹ میں دوران پرواز پی آئی اے کے اے ٹی آر طیاروں کے انجن بند ہونے سے پیش آنے والے حادثات کی تحقیقات سے متعلق اقبال کاظمی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ توسول ایوی ایشن کی جانب سے محمد ابراہیم سومرو ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ داخل کرادیا۔ عدالت نے سول ایوی ایشن کو جواب جمع کرانے کے لیے تین ہفتوں کی آخری مہلت دے دی۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ 2016 سے معاملہ زیر التوا ہے اب تک جواب جمع نہیں کرایا گیا۔ درخواست گذار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پی آئی اے کی 60 سالہ تاریخ میں 55 طیارے حادثات کا شکار ہوچکے ہیں۔ جن میں دوران پرواز اے ٹی آر طیاروں کے انجن بند ہونے کے 20 واقعات شامل ہیں۔ 7دسمبر 2016کوPK-661 بھی انجن بند ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا جس میں مذہبی اسکالر جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ حادثہ کے بعد انکوائری کی گئی جس کا نتیجہ اب تک نہیں نکلا۔ درخواست گذار اقبال کاظمی نے درخواست میں کہا ہے کہ طیاروں کو مخدوش حالت میں خریدنا اور اڑانا مسافر اور عملہ کی جان سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ پی کے 661 حادثہ کے بعد سول ایوی ایشن کی رپورٹ میں بھی خوفناک انکشافات ہوچکے ہیں۔