اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

871,130FansLike
9,992FollowersFollow
567,000FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

اب تو لگتا ہے آئی ایم ایف پاکستان شفٹ ہورہا ہے،آصف علی زرداری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں آئی ایم ایف کے ملازم کی تعنیاتی پرحکومت کوان دنوں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا  ہے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین  اور سابق  صدرآصف علی زرداری کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ کہتے ہیں اب تو لگتا ہے آئی ایم ایف پاکستان شفٹ ہورہا ہے، آئی ایم ایف کے لوگ اسٹیٹ بینک میں بیٹھیں ہوں گے تو ہم کیا ملک چلائیں گے؟ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ پی اے سی کی چئیرمین شپ کے حوالے سے خورشید شاہ سے ضرور مشاورت کی گئی ہوگی، مجھ سے کیوں کریں گے، رانا تنویر سے متعلق پوچھے گئے سوال پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ رانا تنویر بندہ تواچھا ہے، دیکھتے ہیں، پی اے سی کی چیئرمین شپ پر مشاورت کریں گے