اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,802FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

تھر میں330،میگاواٹ کےتین مزید پاورپلانٹ لگائے جائیں گے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھر کول مائن بلاک ٹو کی توسیع کےکام کوجلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھرانرجی لمیٹڈ اورتھل نووا پاورلمیٹڈ تھرمیں 330 میگاواٹ کے مجموعی طور پر پانچ پاورپلانٹس لگائیں گے۔ ان میں سے 330 میگاواٹ کے دو پاور پلانٹس کا پہلے ہی افتتاح ہوچکا ہے جبکہ تین مزید پاور پلانٹس لگائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ ہائوس میں تھر انرجی لمیٹڈ اورتھل نووا تھر کے درمیان سرمایہ کاری اورمنصوبوں کی تکمیل سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھر میں سندھ حکومت کی فرینڈلی انویسٹمنٹ پالیسی کی بدولت سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے اور اس وقت مختلف ممالک کی کمپنیاں تھر میں کوئلےکی کان کنی اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے لئے کوشاں ہیں،اجلاس میں صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ، وزیر آبپاشی سید ناصر شاہ،  چیئرمین پی اینڈ ڈی ناہید شاہ، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری آبپاشی جمال شاہ، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری انرجی مصدق خان، چیئرمین ہائوس آف حبیب علی حبیب، سی ای او حبکو خالد محمود، سی ای او ایس ای سی ایم سی خورشید جمالی نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ انرجی کو تھر کول کے نئے پاور پروجیکٹس کے ریٹ مقرر کرنے کیلئے سمری بھیجنے کی ہدایت کی۔انہوں نے محکمہ آبپاشی کو کول فیلڈ کو جلد پانی پہچانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تھر میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار شروع ہونے سے ملک بالخصوص سندھ میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ سندھ حکومت کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں آج تھر کے کوئلے سے بجلی کی پیداوار ممکن ہو سکی ہے۔