اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,884FansLike
9,980FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

حکومت نے عوام کی زندگی مشکل بنادی ہے، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ

 صوبائی وزیرناصر حسین شاہ کی حکومتی پالیسیوں پر کڑی تنقید، کہتے ہیں پیٹرول، گیس، پانی، بجلی اور یوٹیلیٹی سروسز کے نرخوں میں اضافہ کا مقصد عوام الناس کی زندگی کو مزید مشکل بنانا ہے۔ صوبائی وزیربرائے آبپاشی، ورکس اینڈ سروسز،جنگلات ومذہبی امورسید ناصرحسین شاہ نےکہا ہے کہ مہنگائی میں مسلسل اضافے سے پی ٹی آئی کی حکومت غربت کے خاتمے کے بجائے غریب کے خاتمے پرگامزن ہے۔ سینئروزیر نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے وابستہ افراد کو اہم عہدوں پر بٹھاکر پاکستان کو گروی رکھنے کی تیاری کی جارہی ہے اوراسٹیٹ بینک اور فیڈرل بورڈ آف ریوینیو جیسے کلیدی مالیاتی اداروں پر آئی ایم ایف کے نمائندوں کو بٹھانا ملک وعوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے سبب لوگوں کی معاشی زبون حالی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ وزیرآبپاشی نے کہا کہ عوام کے لیے جسم و جان کا رشتہ بحال رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے اورایسے میں مٹی کے تیل کے نرخوں میں اضافے سے گھروں میں ایندھن کے طور پر استعمال کرنے والے غریب لوگ انتہائی پریشان کا شکار ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے رمضان المبارک کی آمد اور مہنگائی کے پیش نظر وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ کو عوامی مفاد میں فوری طور پر واپس لیا جائے