اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,946FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

احتساب بیورو نہیں بولے گا تو ڈس انفارمیشن جنم لے گی

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ایک قومی ادارہ ہے، موقف پیش کرنا اس کا استحقاق ہے، احتساب بیورو نہیں بولے گا تو ڈس انفارمیشن جنم لے گی۔ اپوزیشن دھمکیوں کے بجائے سوالوں کے جواب دے۔فرودس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نیب کسی قسم کے حکومتی شکنجوں سے بالکل آزاد ہے لیکن جہاں مشکلات ہو سکتی ہیں، وہاں سہولت دینا ہماری آئینی ذمہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اگر نیب کی کارروائیوں پر شکایات ہیں تو عدالتیں آزاد ہیں۔ نیب اپنا کام دائرہ کار کے تحت کر رہی ہے۔ نیب کی ترجمان نہیں ہوں لیکن جب نیب نہیں بولے گا تو پھر ڈس انفارمیشن جنم لیتی ہے، ترجمان نیب کو اس حوالے سے جواب دینا چاہیے۔