اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,425FansLike
9,982FollowersFollow
563,700FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

یقین دلاتا ہوں سب چیلنجز سے جلد نکل جائیں گے

کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کہنا تھا کہ سب سے بڑی نعمت یہ ملک ہے جو ہمیں اللہ تعالیٰ نے دیا، آنے والے وقت میں دنیا ہماری مثال دیا کرے گی، اس ملک میں باہر سے لوگ نوکریاں ڈھونڈنے آیا کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ جب برا وقت آتا ہے تو قوم اکھٹی ہوتی ہے نہ کہ ڈالر خریدنے لگ جائیں۔ جب ایک گھر پر قرض چڑھ جاتے ہیں تو تھوڑا مشکل وقت گزارنا پڑتا ہے۔ جب برا وقت آتا ہے تو قوم برے وقت سے نکلتی ہے۔ مشکل وقت انسان کو مضبوط اور سکھانے کے لئے آتا ہے۔ انسان صرف کوشش کرتا ہے لیکن کامیابی اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔اس سے قبل گرتی ہوئی معیشت کو بچانے کے لیے وزیراعظم پاکستان نے تاجروں کے وفد سے بھی ملاقات کی جس میں ایف پی سی سی آئی، کراچی چیمبرز آف کامرس اور حکومتی نمائندگان نے شرکت کی۔وزیراعظم نے تاجر برداری سے گزارش کی کہ وہ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکمرانوں نے معیشت کو کرپشن سے تباہ کر دیا، اس وقت حکومت کی توجہ معاشی استحکام پر مرکوز ہے۔ ایف بی ار اور سٹیٹ بینک میں ماہرین تعینات کیے ہیں۔ حکومت سرمایہ کاری کو فروغ میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔ کاروباری برادری نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔