اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,977FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

میں نہیں سمجھتا محسن داوڑ سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر سکتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے محسن داوڑ سیکورٹی چیک پوسٹ پرحملہ کر سکتے ہیں۔ لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر پی ٹی ایم کارکنوں کے حملے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ اس وقت لاڑکانہ میں ہیں لیکن نہیں سمجھتے کہ محسن داوڑ سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرسکتے ہیں۔ اگر کہیں پر تشدد واقعہ ہوا ہے تو اس کی مذمت کرتے ہیں لیکن احتجاج کرنا سیاسی لوگوں کا حق ہے، ان پر بھی تشدد نہیں ہونا چاہیے۔ بلاول نے کہا وہ نہیں سمجھتے کہ کوئی رکن اسمبلی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرسکتا ہے۔ ہم کسی کے نقطہ نظر سے اختلاف کرسکتے ہیں۔ اگر شمالی وزیرستان جیسے علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان سیاستدانوں سے مکالمہ نہیں کریں گے، ان کی ناراضگیوں کو کم کرنے کی کوشش نہیں کریں گے تو سب نے دیکھا کہ ایوب خان کے دور میں مشرقی پاکستان کے ساتھ کیا ہوا۔ پرویز مشرف کے دور میں بلوچستان میں کیا ہوا۔ اگر ہم اپنے حق، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی بات کرنے والے سیاستدانوں کو غدار قرار دیں گے تو یہ راستہ خطرناک ہوگا۔