اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

856,105FansLike
9,985FollowersFollow
564,400FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جونئیر کرکٹ:پی سی بی کےمحمد یوسف کے ساتھ معاملات طےنہ پا سکے

یونس خان اور مصباح الحق کے بعد پی سی بی کے سابق کپتان محمد یوسف کے ساتھ معاملات طے نہیں پا سکے ہیں۔سابق کپتان محمد یوسف کے ساتھ ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر نے بات چیت کا آغاز کیا جو کئی روز چلتی رہی۔مدثر نذر خود بھی محمد یوسف کی خدمات حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار ایک انٹرویو میں کر چکے ہیں لیکن اچانک یہ خبر آتی ہے کہ پی سی بی کے محمد یوسف کے ساتھ معاملات طے نہیں پا سکے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ جونئیر اور اکیڈمی کی سطح پر کئی ایک عہدوں کے لیے مختلف کرکٹرز کو دیکھ رہا ہے، یہ عمل ابھی ختم نہیں کیا گیا کیونکہ ان عہدوں کے لیے کرکٹرز کی ضرورت ہے لیکن محمد یوسف کے ساتھ کوشش کے باوجود معاملات طے نہیں ہو سکے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ دنوں فریقین کے درمیان معاملات وقت کے معاملے پر طے نہیں ہو ئے، شاید محمد یوسف سال کے 365 دن دستیاب نہیں ہیں۔محمد یوسف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد یوسف نے خود بڑی دلچسپی کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کرکٹ کے لئے کام کریں، نہ انہیں معاوضے کا مسئلہ رہا اور نہ ہی وقت کا، معاملات طے نہ پانے کی خبر ان کے لیے بھی حیران کن تھی۔اس سے قبل پی سی بی سابق کپتان یونس خان کی خدمات بھی حاصل کرنے میں ناکام رہا۔واضح رہے کہ بھارت نے سابق کپتان راہول ڈریوڈ کو لا کر ایک کامیاب تجربہ کیا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی اس کوشش میں اس حوالے سے اب تک کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔