اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,707FansLike
9,983FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آرمی چیف نے عید لائن آف کنٹرول پرجوانوں کے ساتھ ادا کی

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نےعید لائن آف کنٹرول پر فرائض سر انجام دینے والے جوانوں کے ساتھ گزاری اور نماز عید بھی ان کے ساتھ ہی ادا کی۔ اس موقع پر امن، قومی سلامتی اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ عید پرفیملی سے دور وطن کا دفاع سپاہی کا فخر ہے، وطن کے محافظوں کی پہلی فیملی قوم پھرگھروں میں موجود اہلخانہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بجٹ کٹوتی کا فیصلہ قوم پر احسان نہیں، موجودہ حالات کا تقاضا ہے، بجٹ کٹوتی سپاہیوں کے معیار زندگی پر اثرانداز نہیں ہوگی۔ تنخواہ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ بھی صرف افسران کا ہے، اس فیصلے کا اطلاق جوانوں پر نہیں ہو گا۔