ن لیگ کے پاس سیاست کیلئے نواز شریف کے علاوہ کوئی ایشو نہیں

پنجاب حکومت کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا مریم اورنگزیب بھول رہی ہیں نواز شریف کس وجہ سے قید ہیں، نواز شریف جرم ثابت ہونے پر جیل میں ہیں، جیل میں ہونے کے باعث نواز شریف نے عید پاکستان میں گزاری، ن لیگ کے پاس سیاست کیلئے نواز شریف کے علاوہ کوئی ایشو نہیں، میاں صاحب نے عید سے پہلے فیملی اور 225 کارکنوں سے ملاقات کی۔